لڑکیاں کمزور بنائی جاتی ہے
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ
جیسا کہ کہا جاتا ہے لڑکیاں کمزور ہوتی ہے۔۔۔اور لڑکیاں خود کمزور ہی ظاہر کرتی ہیں
میں آپ کو بتاتی ہوں لڑکیاں کمزور نہیں ہوتی بلکہ انہیں کمزور بنایا جاتا ہے۔ لڑکیوں کو بچپن سے ہی نازک، کمزور...پھول جیسی وغیرہ بولا جاتا ہے۔ لڑکیوں کو بچپن سے لڑنا نہیں سکھایا جاتا۔ انہیں لڑکوں کی طرح رونے سے روکا نہیں جاتا۔ انہیں صرف ایک لڑکی ہی بنایا جاتا ہے۔۔.ڈرنے والی لڑکی
کیا کبھی آپ نے غور کیا ہے لڑکیاں حقیقتاً کیوں کمزور ہوتی ہے۔ اصل میں لڑکیوں کمزور نہیں ہوتی۔ انہیں بس بچپن سے ایسا ذہر دماغ میں دیا جاتا ہے کہ وہ کبھی اس حقیقت کو تسلیم ہی نہیں کرپاتی کہ ایک لڑکی کمزور نہیں ہوتی
آخر کیوں۔۔۔۔۔۔۔
میں آپ کو بتاتی ہو آپ کمزور نہیں ہو... آپ کو خود کو اتنا بہادر کرنا ہو کہ اگر زندگی کے تمام باب بند ہو جائے تو نئے سرے سے زندگی شروع کردیں...ایک نیا باب کھول لے
خود کو سکھائیں منگنی ختم ہوجانے سے زندگی ختم نہیں ہوتی...
اگر طلاق ہو گئی ہے تو ایک نئے سرے سے زندگی شروع کرئے
آپ کمزور نہ بنیں بلکہ سروائیور [survivor] بنے....ہر معاملے میں خود کو سنبھال کر۔۔۔سوچ بچار کے ساتھ چلے
اگر آپ کی زندگی سے دوست چلے جائے
یہاں تک کہ سب ختم ہوجائے تو
اپنی زندگی کا رخ موڑ لیجیے
ایک نئے سرے سے زندگی شروع کریں
اپنے ماضی کے لیے اپنا حال تباہ نہ کریں
جب تک سانسیں چل رہی ہے ہار مت مانیں...
ہر ہار پر ایک سبق آپ کا منتظر ہوگا...
ہر شروعات پر چیلنج ہوگا...
اب آپ کا فیصلہ ہے خود کو ہرانا ہے یا بچانا ہے۔۔۔
۔۔۔۔ختم شدہ۔۔۔۔