ڈیجیٹل تعلیم: مستقبل کا راستہ
ایک جگہ بیٹھ کر دنیا کے کسی بھی حصے سے معلومات حاصل کرنا ہی *ڈیجیٹل تعلیم* کہلاتا ہے۔
جیسے ایک طالب علم دنیا کے کسی بھی استاد سے پڑھ سکتا ہے، اور ایک استاد ایک وقت میں ہزاروں بچوں کو پڑھا سکتا ہے۔
یعنی اب تعلیم حاصل کرنا مشکل نہیں رہا۔
آج کل آنلائن کلاسیں ہیں، یوٹیوب پر دنیا بھر کے استاد موجود ہیں، اور سب سے بڑھ کر *ChatGPT* ہے۔
کوئی بھی مشکل ہو تو بس ایک سرچ کریں اور ڈیجیٹل مدد سے اسے سمجھ لیں۔
اور ڈیجیٹل تعلیم صرف پڑھائی تک محدود نہیں ہے۔
اس میں ہمارے *Skills* بھی شامل ہیں جیسے: *گرافک ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ*۔
آج ہر برانڈ اور ہر کاروبار کو ان کی ضرورت ہے۔
لوگ آنلائن یہ چیزیں دیکھتے ہیں اور دنیا بھر میں کہیں سے بھی اپنی ڈیزائن بیچ کر پیسے کما سکتے ہیں۔
*مگر...*
"ڈیجیٹل تعلیم کا اصل امتحان یہ نہیں کہ وہ ہمیں کتنا علم دیتی ہے،
بلکہ یہ ہے کہ وہ ہمیں کتنا سوچنے، سوال کرنے اور انسان بننے کی صلاحیت دیتی ہے۔"
"مستقبل صرف ان لوگوں کا نہیں ہوگا جو ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں،
بلکہ ان کا ہوگا جو ٹیکنالوجی کو اپنے شعور، اخلاق اور تخلیقی صلاحیت کے ساتھ استعمال کرنا جانتے ہیں۔"
*ڈیجیٹل تعلیم مستقبل کا راستہ تو ہے، مگر اصل سوال یہ ہے:*
کیا ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعلیم ہمیں ذہانت دے رہی ہے یا ہم سے ہماری ذہانت چھین رہی ہے؟
"ہمیں ڈر ہے کہ AI ہماری نوکریاں لے لے گا،
لیکن شاید اصل خطرہ یہ نہیں۔ اصل خطرہ یہ ہے کہ کہیں AI ہماری سوچنے کی عادت ہی نہ چھین لے۔"
تعلیم کا مقصد صرف نوکری نہیں ہوتا، *انسان بنانا بھی ہوتا ہے*۔
اگر آپ تعلیم حاصل کر کے ڈیجیٹل طریقے سے کما رہے ہیں،
مگر آپ کی کمائی میں، آپ کی سیل میں، آپ کی مارکیٹنگ میں *سچائی نہ ہو، انصاف نہ ہو، ذمہ داری نہ ہو، انسانیت نہ ہو*
تو پھر وہ تعلیم کیسی؟ پھر وہ تعلیم مکمل نہیں۔
ڈیجیٹل تعلیم ضرور آپ کو مستقبل کا راستہ دکھا سکتی ہے،
مگر وہ آپ کی سوچ، آپ کی عقل اور آپ کی انسانیت کو خراب بھی کر سکتی ہے۔
کیونکہ کسی کے ساتھ آنلائن بیٹھ کر جھوٹ بولنا، بے عزتی کرنا، دھوکہ دینا بہت آسان ہوتا ہے۔
*ڈیجیٹل تعلیم مستقبل کا راستہ ضرور ہے،*
*لیکن یہ راستہ صرف تب روشن ہوگا* جب ٹیکنالوجی انسان کے ہاتھ میں رہے، انسان ٹیکنالوجی کے ہاتھ میں نہ چلا جائے۔
علم صرف معلومات جمع کرنے کا نام نہیں ہے۔
*علم کا نام ہے:* سچ کو پہچاننا، سوال اٹھانا، اخلاق کے ساتھ فیصلے کرنا اور انسانیت کی خدمت کرنا۔
اگر ڈیجیٹل تعلیم ہمیں صرف ذہین بنائے مگر اچھا انسان نہ بنائے،
تو ہم ترقی تو کر جائیں گے، مگر شاید منزل کھو بیٹھیں گے۔
*اس لیے اپنی تعلیم کو اپنے اور دوسروں کے فائدے کے لیے استعمال کریں، نہ کہ صرف اپنے ذاتی مفاد کے لیے۔*