ڈیجیٹل تعلیم: مستقبل کا راستہ
کیا آپ اپنے مستقبل کا راستہ چنیں گے؟
سب سے پہلے ہمیں یہ جاننا ہوگا کہ ڈیجیٹل تعلیم آخر ہے کیا
تو میں آپ کو بتاتی ہوں ڈیجیٹل تعلیم کے بارے میں
تو چلیں شروع کرتے ہیں پیارا سا آرٹیکل
”ڈیجیٹل تعلیم سے مراد ایسا تعلیمی عمل ہے جس میں روایتی کتابوں اور کلاس روم کے ساتھ یا اس کے متبادل کے طور پر کمپیوٹر، انٹرنیٹ، موبائل اور ڈیجیٹل آلات کا استعمال کیا جاتا ہے۔“
اس کے ذریعے طالب علم آن لائن کلاسز، ڈیجیٹل نوٹس اور ویڈیوز کی مدد سے گھر بیٹھے علم حاصل کرتے ہیں۔
ڈیجیٹل تعلیم مجبوری نہیں ہے
بلکہ یہ ان کے سب کے لیے مستقبل کی سیڑھی ہے جو آگے بڑھنا چاہتے ہیں ، جو کچھ کرنا چاہتے ہیں ، جو کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں
ڈیجیٹل تعلیم ہر اس کے لیے ہے جو معاشرے کی بیڑیوں میں قید ہے
لیکن حقیقتاً آزاد ہیں
تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ ڈیجیٹل تعلیم کامیابی کا ایک راستہ ہے جس کا چناؤ ہمیں خود کرنا ہے
جیسا کہ سب ہی جانتے ہیں کہ ابھی ڈیجیٹل دور چل رہا ہے۔۔۔تو اس وجہ سے ڈیجیٹل تعلیم حاصل کرنا بہت ہی آسان کام ہے
ایک لڑکی جو گھر سے باہر نہیں نکل سکتی ڈیجیٹل تعلیم کی بدولت وہ گھر بیٹھ کر پڑھ